ول ڈیورانٹ

امریکی محقق ، فلسفی، مورخ

ول ڈیورنٹ نارتھ ایڈمز میساچیوسٹس امریکہ میں5نومبر1985کو پیدا ہوا۔ول ڈیورنٹ مورخ اورفلسفی تھا جس نے 11جلدوں میں تہذیب کی کہانی لکھی اور پلٹرز پرائزحاصل کیا۔1917 میں جب ول ڈیورنٹ پی ایچ ڈی کر رہا تھا تب اس کو فلسفے سے دلچسپی پیدا ہوئی۔اس دوران ہی اس نے پہلی کتاب لکھی، "فلسفہ اور سماجی مسائل"۔جس میں اس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسفہ میں سماجی مسائل سے گریز کیا جاتا رہا ہے۔اس نے کافی کتابیں لکھیں جن میں تہذیب کی کہانی 11 جلدوں پر مشتمل ہے۔7نومبر 1981 کو 96 سال کی عمر میں وفات پائی۔

تعلیم ہماری اپنی جہالت کی ایک ترقی پذیر دریافت ہے۔

ہیروز آف ہسٹری

ترمیم
  • ہم گرد میں تیرتے ہوئے ذرات، اس کائنات کو کیسے سمجھ سکتے ہیں؟ فلسفہ کل کی روشنی میں جز کے مطالعہ کا نام ہے: اور اس کا پہلا سبق یہ ہے کہ ہم ایک بہت بڑے کل کے بہت خفیف جز ہیں۔ جز اور کل کی ہم آہنگی کو شاید صحت، خوب صورتی، سچائی، دانش، اخلاقیات اور مسرت کی بہترین تیریف قرار دیا جا سکتا ہے۔[1]
  • اگر ہم تاریخ پر اثرات کے حوالے سے تجزیہ کریں تو محمد صل للہ علیہ والہ ےسلم کا کوئی ثانی نہیں۔ محمد صل للہ علیہ والہ وسلم نے جاہلیت کی دلدل میں دھنسے ہوئے لوگوں کو روحانی اور اخلاقی رفعت سے ہم کنار کیا، اور کسی بھی دوسرے مصلح یا پیغمبر کی نسبت کہیں زیادہ کامیاب ہوئے۔ تاریخ کا شاید ہی کوئی اور آدمی کبھی اپنے خوابوں کو اس قدر بھرپور انداز میں تعبیر دے سکا۔ محمد صل للہ علیہ والہ وسلم نے عربوں کر تہذیب کے ساتھ ساتھ ایک نیا مذہب بھی دیا، کیونکہ مذہب کے علاوہ کوئی اور طریقہ دستیاب ہی نہ تھا۔ ۔ ۔ ۔ ۔[2]
  • ساٹھ سال پہلے میں سب کچھ جانتا تھا۔ اب کچھ بھی نہیں۔ تعلیم ہماری اپنی جہالت کی ایک ترقی پذیر دریافت ہے۔
    • حوالہ "کتاب:عظیم رقص (The Great Gadfly)"، ٹائم میگزین، 8 اکتوبر 1965 (تبصرہ دا ایج آف والٹئیر ول اور ایرئیل ڈیورنٹ)
  • تہذیب زمینی رضا مندی سے ہوتی ہے، یہ بغیر اطلاع دیئے بدل سکتی ہے۔
    • "تہذیب کیا ہے؟" لیڈیز' ہوم جنرل، LXIII (جنوری، 1946)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں ول ڈیورانٹ.
  1. ہیرو آف ہسٹری، صفحہ75
  2. ہیرو آف ہسٹری، صفحہ234