محمد بن علی الجواد

امام محمد بن علی الجواد یا امام محمد تقی (پیدائش: 12 اپریل 811ء — وفات: 27 نومبر 835ء) بزرگ اہل بیت اور اہل تشیع کے نویں امام تھے۔آپ کے والد امام علی الرضا ہیں۔

اقوال

ترمیم
  • دوستوں اور بھائیوں کی ملاقات دل کی طراوت اور نورانیت کا باعث اور عقل و درایت کے اضافے کا سبب بنتی ہے خواہ وہ مختصر ہی کیوں نہ ہو۔
    • الامالی، صفحہ 328، حدیث 13۔
  • امر بالمعروف اور نہى عن المنكر خدائے عزّوجلّ کی دو مخلوقات ہیں پس جو ان دو کی مدد کرتا ہے خداوند متعال انہیں عزت و عظمت عطا کرتا ہے اور جو انہیں بے یار و مددگار چھوڑتا ہے خداوند متعال ان کو [دنیا اور آخرت میں] بے یار و مددگار چھوڑتا ہے۔
    • صدوق: الخصال، صفحہ 42، حدیث 32۔
  • تین چیزیں نیک لوگوں کے اعمال میں سے ہیں: واجبات الہی کی ادائیگی، گناہ ترک کرنا اور گناہوں سے دوری کرنا اور دین میں غفلت سے اجتناب کے حوالے سے ہوشیار رہنا۔
    • کشف الغمۃ، جلد 2، صفحہ 349، حدیث 3۔
  • تین چیزیں بندے کو رضوان الہی اور اللہ کی رضا کی منزل پر پہنچاتی ہیں: گناہوں اور خطاؤں سے زیادہ اسغفار کرنا، تواضع اور منکسرالمزاجی، بہت صدقہ دینا، بہت زیادہ کار خیر کرنا۔
    • کشف الغمۃ، جلد 2، صفحہ 349، حدیث 7۔

مزید دیکھیں

ترمیم
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں محمد بن علی الجواد.