فرانسیسی ضرب الامثال

ضرب الامثال

ترمیم
  • جو دوسرے کو انتظار کرائے گا وہ اسے اپنا دشمن بنائے گا۔
  • محبت کے اولین مراسلے آنکھوں سے جاتے ہیں۔
  • بند منہ میں مکھیاں نہیں گھس سکتیں۔
  • جو سستا لگتا ہےو ہ مہنگا پڑتا ہے۔
  • ضرورت کے وقت ہی بندے کو اپنے اصلی دوست کی پہچان ہوتی ہے۔
  • جہاں شک پڑے، دور ہو جاؤ۔
  • تقسیم کرو اور حکومت کرو۔
  • جینے کے لئے کھاؤ، کھانے کے لئے مت جیو۔
  • بادام کھانے کے لئے چھلکا توڑنا پڑے گا۔
  • سارے انڈے ایک ہی ٹوکری میں مت رکھو
  • محنتی جوانی تو آسان بڑھاپا۔
  • لوگ اپنی سوچ چھپانے کے لئے باتیں بناتے ہیں۔
  • سیب اپنے درخت سے دور نہیں گرتا۔۔
  • موچی سے جیتنے والے سب سے زیادہ برے ہوتے ہیں
  • بندا وہیں سے چھلانگ لگاتا ہے جہاں باڑ نیچی ہو۔
  • کہنے سے کرنا بہتر ہے۔
  • اگر کوئی کام مناسب انداز سے کرنا چاہتے ہیں تو خود کریں۔
  • اگر گدھے کو پیاس نہ ہو تو آپ اسے پانی نہیں پلا سکتے۔
  • میٹھا چکھنے کے لئے آپ کو لازماً کڑوا بھی چکھنا ہوگا۔
  • جس کا سر موم سے بنا ہو، اسے آگ سے دور رہنا چاہئے۔
  • جو مجھے چاہے گا وہ میرے کتے کو بھی چاہے گا۔
  • بھوکے پیٹ کے کان نہیں ہوتے۔

مزید دیکھیں

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم