"ابراہم لنکن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 7:
* دورانِ الیکشن میری سب سے بڑی خواہش جیتنا نہیں بلکہ یہ ہوتی ہے کہ میں سچا اور اپنے ضمیر کی آواز پر چلتا رہوں۔
* اگر آپ کا مقصد ہی یہ ہے کہ کسی میں برائی تلاش کی جائے تو وہ یقینناً مل ہی جاتی ہے۔
* آپ [[طاقتور]] کو [[کمزور]] کر کے کبھی کمزوروں کو طاقتور نہیں بنا سکتے۔
* میں عوام پر کامل یقین رکھتا ہوں۔ اگر انہیں [[سچائی]] سے آگاہ کیا جائے‘ تو وہ سخت ترین بحران کا بھی سامنا کرسکتے ہیں… لیکن پہلے انہیں سب کچھ سچ بتایا جائے۔
* جب میں [[نیکی]] کرو ں تو خوشی محسوس کرتا ہوں۔ بدی کروں تو غم… یہی میرا مذہب ہے۔
* جو دوسروں کی [[آزادی]] چھین لیں، انہیں بھی آزاد رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
* ایک کلاس میں جو کچھ پڑھایا بتایا جائے گا‘ اگلی نسل کی حکومت وہی سب اختیار کرے گی۔
*کامیابی یہ ہے کہ چاہے آپ کو پے در پے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑے، لیکن آپ ایک لحظے کے لیے بھی جوش وجذبہ نہ کھوئیں۔
* پہلے پوری احتیاط سے قدم صحیح جگہ پر رکھیے پھر مضبوطی سے کھڑے ہوجائیے۔
* برائی ہوتا دیکھ کر احتجاج کرنے کے بجائے خاموش رہنا [[بزدلی]] کی علامت ہے۔
* [[انسان]] کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ آپ جو کچھ بھی ہیں‘ ہر حال میں نیک رہیے۔
* میں آہستہ چلتا ہوں، مگر میں نے کبھی پیچھے قدم نہیں اٹھائے۔
* ناکام ہونا نہیں بلکہ اس امر پہ دل چھوڑ بیٹھنا اصل ناکامی ہے۔
* میں [[غلام]] بننا نہیں چاہتا اور نہ ہی مالک…میرا فلسفہِ جمہوریت یہی ہے۔
* میں اس شخص کو لائقِ اہمیت نہیں سمجھتا جو کل کی نسبت آج زیادہ عقل مند نہ ہو۔
* بعض انسانوں کا عظیم کامیابیاں حاصل کرنا اس بات کی علامت ہے کہ دوسرے بھی انہیں پاسکتے ہیں۔
سطر 27:
* بیلٹ (ووٹ) بُلٹ (گولی) کا حقیقی اور بہترین جانشین ہے۔
* جب بھی میں کسی کو غلامی کے حق میں بولتا دیکھوں تو میرا جی چاہتا ہے کہ خواہ کچھ دیر کے لیے ہی سہی،اسے بھی غلام بنا دیا جائے۔
*شاید انتظار کا پھل میٹھا ہو…مگر یہ وہی بچے کھچے پھل ہوتے ہیں جو عمل کرنے والے پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔<ref>[http://dunya.com.pk/index.php/special-feature/2013-04-25/3581#.VDBOLWeSyNA ابراہم لنکن کے [[سیاست]] سے متعلق اقوال]</ref>
 
==حوالہ جات==