ابراہم لنکن مشہور امریکی صدر۔

اقتباسات ترمیم

  • عوام پارلیمنٹ اورعدالتوں کے حقیقی حکمران ہیں۔ مگر وہ آئین نہیں، ان لوگوں کے خلاف جنگ کرتے ہیں جو آئین کا خاتمہ کرنا چاہیں۔
  • آخر میں یہ بات اہم نہیں کہ آپ کتنے برس جیے، بلکہ اہم یہ ہے کہ آپ نے ان برسوں میں زندگی کیسے گزاری؟
  • آئین کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ خانی نہ کیجیے، اسے ہر حالت میں برقرار رہنا چاہیے… کیونکہ وہی ہماری آزادی اور تحفظ کا ضامن ہے۔
  • دورانِ الیکشن میری سب سے بڑی خواہش جیتنا نہیں بلکہ یہ ہوتی ہے کہ میں سچا اور اپنے ضمیر کی آواز پر چلتا رہوں۔
  • اگر آپ کا مقصد ہی یہ ہے کہ کسی میں برائی تلاش کی جائے تو وہ یقینناً مل ہی جاتی ہے۔
  • آپ طاقتور کو کمزور کر کے کبھی کمزوروں کو طاقتور نہیں بنا سکتے۔
  • میں عوام پر کامل یقین رکھتا ہوں۔ اگر انہیں سچائی سے آگاہ کیا جائے‘ تو وہ سخت ترین بحران کا بھی سامنا کرسکتے ہیں… لیکن پہلے انہیں سب کچھ سچ بتایا جائے۔
  • جب میں نیکی کرو ں تو خوشی محسوس کرتا ہوں۔ بدی کروں تو غم… یہی میرا مذہب ہے۔
  • جو دوسروں کی آزادی چھین لیں، انہیں بھی آزاد رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
  • ایک کلاس میں جو کچھ پڑھایا بتایا جائے گا‘ اگلی نسل کی حکومت وہی سب اختیار کرے گی۔
  • کامیابی یہ ہے کہ چاہے آپ کو پے در پے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑے، لیکن آپ ایک لحظے کے لیے بھی جوش وجذبہ نہ کھوئیں۔
  • پہلے پوری احتیاط سے قدم صحیح جگہ پر رکھیے پھر مضبوطی سے کھڑے ہوجائیے۔
  • برائی ہوتا دیکھ کر احتجاج کرنے کے بجائے خاموش رہنا بزدلی کی علامت ہے۔
  • انسان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ آپ جو کچھ بھی ہیں‘ ہر حال میں نیک رہیے۔
  • میں آہستہ چلتا ہوں، مگر میں نے کبھی پیچھے قدم نہیں اٹھائے۔
  • ناکام ہونا نہیں بلکہ اس امر پہ دل چھوڑ بیٹھنا اصل ناکامی ہے۔
  • میں غلام بننا نہیں چاہتا اور نہ ہی مالک…میرا فلسفہِ جمہوریت یہی ہے۔
  • میں اس شخص کو لائقِ اہمیت نہیں سمجھتا جو کل کی نسبت آج زیادہ عقل مند نہ ہو۔
  • بعض انسانوں کا عظیم کامیابیاں حاصل کرنا اس بات کی علامت ہے کہ دوسرے بھی انہیں پاسکتے ہیں۔
  • اگر آپ دل کا اطمینان چاہتے ہیں تو شہرت سے دور رہیے۔
  • کتابیں ہر انسان پر یہ تلخ سچائی آشکارا کرتی ہیں کہ اس کے ’’تخلیقی‘‘ خیالات نئے نہیں۔
  • میری کوئی پالیسی نہیں… بس میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر روز اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لا کر مفید و مثبت کام کرتا رہوں۔
  • جو سچا و راست باز آدمی ہے‘ اس کے ساتھ پوری استقامت سے کھڑا ہوئیے… لیکن جب وہ راستی پر نہ رہے تو الگ ہوجایئے۔
  • بیلٹ (ووٹ) بُلٹ (گولی) کا حقیقی اور بہترین جانشین ہے۔
  • جب بھی میں کسی کو غلامی کے حق میں بولتا دیکھوں تو میرا جی چاہتا ہے کہ خواہ کچھ دیر کے لیے ہی سہی،اسے بھی غلام بنا دیا جائے۔
  • شاید انتظار کا پھل میٹھا ہو…مگر یہ وہی بچے کھچے پھل ہوتے ہیں جو عمل کرنے والے پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔[1]

حوالہ جات ترمیم

ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں ابراہم لنکن.


  1. ابراہم لنکن کے سیاست سے متعلق اقوال