ضرب الامثال

ترمیم
  • آنکھیں خود دیکھتی ہیں جبکہ کان دوسروں کو سنتے ہیں۔
  • جوان عورت اور پرانی شراب ہو تو مہمان بہت آتے ہیں۔
  • کام شروع کرنا آسان ہے لیکن اسے جاری رکھنا مشکل۔
  • محبت ہو یا انڈے، تازہ ہی مزہ دیتے ہیں۔
  • مچھلی ہمیشہ سر کی جانب سے خراب ہونا شروع ہوتی ہے۔
  • عورتیں ذہانت کی بجائے اپنی شکل پر زیادہ توجہ دیتی ہیں کیونکہ مرد کی آنکھیں اس کے دماغ کی نسبت زیادہ کام کرتی ہیں۔
  • جب آپ غلط راستے پر جا رہے ہوں تو تیز بھاگنا بےکار ہے۔
  • تخت چاہے جتنا اونچا ہو، بیٹھنا ہمیشہ کولہوں پر ہی پڑتا ہے۔
  • فقیر اور دکاندار ہمیشہ راستے کے قریب ہوتے ہیں۔
  • انڈا مرغی سے بھی زیادہ ذہین ہونے کی کوشش کر تا ہے۔
  • عورت مرد کا بزنس کارڈ ہے۔
  • شراب سے دوست بنائے جاتے ہیں اور آنسوؤں سے ان کا امتحان ہوتا ہے۔
  • کنجوس ہو یا بکری، انہیں سلاد کے ساتھ تیل یا سرکے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
  • تیز بیئر اور ہلکا سرکہ ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔۔
  • امیر آدمی کا دماغ اس کی جیب میں ہوتا ہے۔
  • چار آنکھیں دو انکھوں کی نسبت بہتر دیکھتی ہیں۔
  • دوسروں کے دکھانے میں وہ مزہ کہاں۔

مزید دیکھیں

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم