السفاح

خلافت عباسی کا پہلا حکمران

السفاح (پیدائش: 721ء– وفات: 10 جون 754ء) خلافت عباسیہ کا پہلا حکمران اور عباسی خلیفہ تھا جس نے 25 جنوری 750ء سے 10 جون 754ء تک دنیائے اسلام پر بحیثیت خلیفہ حکمرانی کی۔

فارسی مؤرخ ابوعلی محمد بلعمی کی تصنیف تاریخ نامہ میں السفاح کی شبیہ

اقوال ترمیم

  • جب اقتدار کی قوت وسیع ہوجاتی ہے تو خواہشات کم ہو جاتی ہیں اور کوئی نیکی ضائع اور برباد نہیں ہوتی۔
    • تاریخ الخلفا، ص 257۔
  • کمینہ اور ذلیل وہ ہیں جو بخل کو احتیاط اور بردباری کو ذلت تصور کرتے ہیں، اگر بردباری کو حقیر تصور کیا جائے تو عفو کرنا بھی کمزوری و عاجزی کہلائے گا۔
    • تاریخ الخلفا، ص 257/258۔
  • صبر و ثابت قدمی بڑی اچھی چیز ہے تا وقتیکہ اِس کے سبب سے اسلام میں کوئی خلل پیدا نہ ہو اور حاکم اعلیٰ میں سستی رونما نہ ہو۔
    • تاریخ الخلفا، ص 258۔
  • سخاوت اتنی ہی اچھی ہے جتنی کہ سکت و قوت ہو۔
    • تاریخ الخلفا، ص 258۔
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں السفاح.

مزید دیکھیں ترمیم

  • علامہ جلال الدین سیوطی: تاریخ الخلفاء، مطبوعہ کراچی، 1983ء۔