آصف علی زرداری
پاکستان کے سیاستدان اور سابق صدر
آصف علی زرداری (پیدائش: 26 جولائی 1955ء) پاکستان کے گیارہویں صدر تھے جنہوں نے 2009ء سے 2013ء تک حکومت کی۔
اقوال
ترمیم- میں بینظیر بھٹو نہیں ہوں، اور میں یہ جانتا ہوں۔ لوگ اِس لیے میری عزت کرتے ہیں کیونکہ میں نے گیارہ سال جیل میں بطور قیدی کے بسر کیے۔
- بینظیر بھٹو کی وفات پر امریکی سفیر سے ملاقات کے دوران۔[1]
- میں کیا کرسکتا ہوں اگر صدر سے لے کر ایک جونیئر بیوروکریٹ تک ہر شخص مجھ کو سزا سنانے کے لیے مرے جا رہا ہو۔ اگر میں اتنا ہی مجرم ہوں تو، بینظیر سے شادی سے قبل میں جیل سے باہر کیا کر رہا تھا؟
- زرداری نے یہ الفاظ، انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو میں اپنے بدعنوانی کے الزامات کے بارے میں ردعمل دیتے ہوئے کہے۔[2]