ویکی اقتباس:ویکی اقتباسات

اقتباسات کیا ہیں؟

ترمیم

اقتباسات روز مرہ زندگی سے متعلق مختصر مگر پر اثر ہوتے ہیں۔ ان کے پیچھے چاہے جو بھی فلسفہ، ملک، نسل یا مذہب ہو، چاہے وہ سنجیدہ نوعیت کے ہوں یا مزاحیہ، ان کے خالقین چاہے اچھی شہرت رکھتے ہوں یا بری، متنازعہ ہوں یا غیر جانبدار، مختصر الفاظ میں دانائی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اقتباسات سے ہمیں ان کے خالقین کے بارے جاننے کی خواہش پیدا ہوتی ہے یا پھر ہم اپنی زندگی میں انہیں منطبق کرتے ہیں، ان پر ہنستے ہیں یا محض زباندانی کی داد دیتے ہیں۔ تاہم اقتباسات کسی بھی معاشرے کی مجموعی سوچ یا بزرگوں کی دانائی وغیرہ کو ایک نسل سے دوسرے نسل تک با آسانی منتقل کرتے ہیں۔

ویکی اقتباسات کیا ہے؟

ترمیم

ویکی اقتباسات مشہور اقتباسات کو جامع اور درست طور پر پیش کرتا ہے۔

  • درستگی: ویکی اقتباسات درستگی پر زور دیتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم متعلقہ حوالہ جات دیں کہ یہ اقتباس شروع کہاں سے ہوا یا اس پر اہم اثرات کیسے مرتب ہوئے۔ اس کے علاوہ غلط افراد سے منسوب اقوال کو تلاش کر کے ان کی درستگی کرتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ غلطی کہاں سے در آئی۔
  • جامعیت: ویکی اقتباسات جامع ہوتے ہیں۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ مختلف افراد، ادبی کاموں، یادگاروں اور دیگر ذرائع سے اقتباسات حاصل کریں۔ ان میں موجودہ اور ماضی کے اقتباسات بھی شامل ہوتے ہیں اور اس میں کسی خاص جگہ کی قید نہیں۔
  • قابل ذکر: ہماری کوشش ہوتی ہے کہ صرف قابل ذکر اقتباسات پیش کریں۔ قابل ذکر اقتباسات کسی قابل ذکر فرد، قابل ذکر تخلیق یا پھر بہت سارے افراد سے متعلق ہو سکتے ہیں۔
  • اقتباسات : ویکی اقتباسات دراصل اقتباسات کا مجموعہ ہے۔ اسے مکمل بنانے کی خاطر بہتر ہے کہ ہر عنوان کے ساتھ اس کا مختصر تعارف بھی دے دیا جائے۔ تاہم بنیادی مقصد اقتباسات کو پیش کرنا ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں ویکی اقتباسات.