ویکی اقتباس:منتظمین/رائے شماری/Aafi
برادری کی خدمت میں میرا سلام! میرا نام عافی ہے اور میں اردو ویکی اقتباس پر منتظم (اور انٹرفیس منتظم) بننے کا خواہاں ہوں۔ میں اردو ویکیپیڈیا اور ویکی ذخائر پر منتظم ہوں اور میٹا ویکی، ذخائر، اور ویکی ڈیٹا پر منتظم ترجمہ ہوں۔ اردو اگرچہ میری مادری زبان نہیں ہے لیکن میرا اردو زبان سے تعلق مادری زبان جیسا ہی ہے۔ میرے یہاں منتظم بننے کی کئی ایک وجوہات ہیں۔ اول یہ کہ اس منصوبے کے آخری فعال منتظم عبید رضا صاحب نے دو سال سے کوئی ترمیم نہیں کی ہے۔ دوسرے یہ کہ یہ ایک چھوٹی ویکی ہے جسے ترقی کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میرے پاس جو تجربہ ہے وہ اس منصوبے کے لیے فائدہ مند ہوگا اور میں اسے ایک فعال منصوبہ بنانے میں اچھا کردار ادا کر پاؤں گا۔ اگر برادری کے سوالات سامنے آتے ہیں تو میں جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:06، 4 نومبر 2024ء (م ع و)
- دیگر وجوہات میں تخریب کاری کی روک تھام، اور ویکی اقتباس کی اندرونی تزئین وغیرہ شامل ہیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:08، 4 نومبر 2024ء (م ع و)
یہ رائے شماری 5 بج کر 06 منٹ پر، مورخہ 11 نومبر 2024ء (م ع و) کو ختم ہوگی۔
تبصرے
ترمیم- تائید -- مجھے بھی امید ہے کہ اگر یہ موقع آپ کو ملتا ہے؛ تو آپ اس کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ بقیہ دیگر حضرات سے بھی امید ہے کہ وہ قدم بڑھائیں گے اور اس مسئلے پر غور کریں گے۔ Khaatir (تبادلۂ خیال) 12:29، 5 نومبر 2024ء (م ع و)
- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 19:04، 5 نومبر 2024ء (م ع و)