نوم چومسکی(پیدائش 7 دسمبر 1928) ایک یہودی امریکی ماہر لسانیات ، فلسفی اور مؤرخ ہیں۔ ان کے نام کا اولین حصہ اَورام دراصل ابراہیم کا عبرانی متبادل ہے۔ وہ مشہور زمانہ میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی شعبہ لسانیات میں پروفیسر ہیں اور اس ادارے میں پچھلے 50 سالوں سے کام کر رہے ہیں۔ چومسکی کو جدید لسانیات کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ ان کے کام سے کمپیوٹر سائنس ، ریاضی اور نفسیات کے شعبے میں ترقی ہوئی۔ چومسکی کی خاص وجہ شہرت ان کی امریکی خارجہ پالیسی اور سرمایہ دارانہ نظام پر تنقید رہی ہے۔ وہ 100 سے زیادہ کتابوں کے خالق ہیں۔ دنیا بھر میں انہیں لیکچر دینے کے لیئے مدعو کیا جاتا ہے۔ انکی ایک کتاب دنیا کس طرح کام کرتی ہے نے بڑی شہرت پائی۔ چومسکی نے اکثر موقعوں پر امریکی کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔[1]

نوم چومسکی

اقتباسات ترمیم

اگر نیور مبرگ قوانین اب بھی نافذ العمل ہوں تو دوسری عالمی جنگ کے بعد سے امریکہ کا ہر صدر پھانسی کامستحق قرار پائے۔[2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں نوم چومسکی.


  1. w:نوم چومسکی
  2. انٹر ویو سے اقتباس