موسیٰ

ایک اساسی پیغمبر
(موسیٰ علیہ السلام سے رجوع مکرر)

موسیٰ علیہ السلام، (موسیٰ) مسلمانوں، مسیحیوں اور یہودیوں کے نزدیک خدا کے برگزیدہ پیغمبروں میں سے ایک تھے۔

اقتباسات

ترمیم

موسوی شریعت کی رو سے بنی اسرائیل امت کو جو دس ابتدائی ہدایت دی گئیں وہ دس احکام کہلاتی ہیں۔ یہ احکام بنی اسرائیل کے عقیدے کے مطابق خداوند کریم نے حضرت موسی پر نازل کیے جو وہ پتھر کی دو سلوں پر کندہ کرکے لائے۔ توریت کی دوسری کتاب خروج میں ان کا اندراج موجود ہے۔ ان احکام کودو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ اول جو خاص خدا سے متعلق ہیں۔ دوم جو بنی نوع انسان کے متعلق ہیں۔ مختصر طور پر یہ احکام حسب ذیل ہیں۔

  1. خدا کو وحدہ لاشریک جاننا۔
  2. بت پرستی سے قطعی پرہیز کرنا۔
  3. خدا کے سوا کسی اور کے آگے سجدہ نہ کرنا۔
  4. خدا کا نام بے فائدہ نہ لیا۔
  5. سبت کے دن کو پاک ماننا۔ ان پانچ احکام کا خلاصۃ حضرت مسیح نے اس طرح بیان کیا ہے۔ اپنے خداوند سے اپنے سارے مال اور اپنی ساری جان کے ساتھ پیار کرنا۔
  6. ماں باپ کی عزت کرنا۔
  7. خون نہ کرنا۔
  8. زنا نہ کرنا۔
  9. چوری نہ کرنا۔
  10. پڑوسی یا کسی آدمی کے خلاف جھوٹی گواہی نہ دینا اور اس کے مال متاع یا بیوی کو اپنے اوپر حرام جاننا۔

مزید دیکھیں

ترمیم

حوالا جات

ترمیم
ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں موسیٰ.