محمد طیب قاسمی
ہندوستانی عالمِ دین، دار العلوم دیوبند کے نصف صدی تک رہنے والے مہتمم
قاری محمد طیب (1897ء - 1983ء) ایک معروف اسلامی سکالر اور دار العلوم دیوبند کے مہتمم تھے۔ آپ کا تعلق برطانوی ہندوستان کے نانوتہ (موجودہ اتر پردیش) سے تھا اور آپ دار العلوم دیوبند کے بانی مولانا محمد قاسم نانوتوی کے پوتے تھے۔ قاری محمد طیب نے نصف صدی سے زائد عرصے تک دار العلوم دیوبند کی قیادت کی اور اسلامی علوم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بانی و پہلے صدر ہیں، آپ جمعیۃ تبلیغ السلام صوبۂ متحدہ کانپور کے 1941 میں نائب صدر بھی رہے۔