فیصل آباد

صوبہ پنجاب میں واقع پاکستان کا تیسرا بڑا شہر

فیصل آباد پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے، جس کا سابق نام لائل پور تھا۔ 1979ء میں اسے سعودی عرب کے شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعودکے نام پر فیصل آباد کا نام دیا گیا۔ اپنے دیہاتی تمدن کی وجہ سے ایک وقت تک اسے ایشیاء کا سب سے بڑا گاؤں کہا جاتا تھا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ وہ ایک عظیم شہر بن کر سامنے آیا اور اب اسے کراچی اور لاہور کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دنیا کے عظیم قوال و موسیقار نصرت فتح علی خان کا تعلق اسی شہر سے تھا۔

حوالہ جات

ترمیم


ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں فیصل آباد.