مرکزی مینیو کھولیں

وکی اقتباسات β

اقتاباست کے دنیا میں علی ابن ابی طالبؓ ابتہائی منفرد اور معروف شخصیت ہے۔آپ بھی دنیا کی ان اشخاص میں سے ہے جن کے الفاظ سنہرے حروف سے لکھنے کی قابل ہیں۔

اقتباساتترميم

  1. دنیا ايک دوسری منزل کے لیے پیدا کی گئ ہے نہ اپنے بقاء و دوام کے لیے۔
  2. دوستی کرنا اتنا آسان جتنا مٹی سے مٹی پر مٹی لکھنا لیکن اسے نبھانا اتنا مشکل جیسے پانی سے پانی پر پانی لکھنا۔
  3. انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے۔
  4. سب سے بہترین لقمہ وہ ہوتا ہے جو محنت سے حاصل کیا جائے۔
  5. ہمیشہ سچ بولو تاکہ تمہیں قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے۔
  6. موت کو ہمیشہ یاد رکھو لیکن موت کی آرزو کبھی مت کرنا۔
  7. ایسی غربت پر صبر کرنا جس میں عزت محفوظ ہو۔اس امیری سے بہترہے جس میں ذلّت ہو۔
  8. دنیا کا سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنا اور سب سے آسان کام دوسروں پہ تنقید کرنا۔
  9. حق بات کی پہلی نشانی ہے اس کی ہمیشہ مخالفت ہوتی ہے جس بات میں کوئی مخالفت نہ کرے وہ قطعاً حق نہیں۔
  10. اخلاق ایک دکان ہے اور زبان اس کا تالا۔جب زبان کھلتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ دکان سونے کا ہے یا کوئلے کا۔
  11. اچھا انسان وہ ہے جو دوسروں پہ بوجھ بننے کی بجائے دوسرے کا سہارا بنے۔
  12. اپنی زبان کی تیزی اس پہ مت آزماؤ جس نے تمہیں بولنا سکھایا ہے (یعنی ماں باپ پہ)۔


حوالہ جاتترميم

ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں علی ابن ابی طالب.