عاصی کرنالی

اردو زبان کے مشہور نعت گو شاعر، محقق، مصنف اور نثرنگار۔

w:عاصی کرنالی (2 جنوری 1927ء — وفات: 20 جنوری 2011ء) اردو کے مشہور نعت گو اور غزل گو شاعر تھے۔

اقتباسات ترمیم

  • کس کس کے رنج و غم مرے حصے میں آگئے
    میں نے تو ایک عمر میں عمریں گزار دیں
    باطن کا حسن دے کے خدائے جمیل نے
    کیا کیا تجلیاں مرے دِل میں اُتار دیں
    اِتنا ترے وصال کے لمحوں کا تھا نشہ
    میں نے ترے فراق کی صدیاں گزار دیں
    اِک وہ کہ اُس نے سارے فضائل ہمیں دئیے
    اِک ہم کہ ہم نے ساری قبائیں اُتار دیں
    عاصی غموں نے مثبت و منفی عمل کیا
    دِل پاش پاش کردئیے روحیں نکھار دِیں
    • مشاعرہ - 1989ء، صفحہ 38۔

مزید دیکھیں ترمیم

  • مشاعرہ - 1989ء