سلیمان نبی
مملکت اسرائیل کا تیسرا بادشاہ، داؤُد کا بیٹا
حضرت داؤد کے بیٹے، اور مسلمانوں کے نزدیک ایک نبی، مسیحی انہیں صرف بادشاہ مانتے ہیں۔ نبی نہیں۔
اقتباسات
ترمیم- انصاف ، صادق کے لیے خوشی اور بدکرداروں کے لیے خوف ہے ۔
- جو درست کلام سے جواب دیتا ہے اس کے لب چومے جائیں گے ۔
- جو کوئی جاہل کو عزت دیتا ہے وہ اس کی مانند ہے جو موتیوں کی تھیلیوں کو پتھروں میں پھینکے ۔
- جیسے کتا اپنی قے کی طرف لوٹتا ہے ، ایسے ہی جاہل بار بار حماقت کرتا ہے ۔
- شریر آدمی جو مسکین لوگوں کا حاکم ہو ، وہ گرجتا ہوا شیر اور بھوکا ریچھ ہے ۔
- دغا کی روٹی ، آدمی کو میٹھی لگتی ہے مگر بالآخر اس کا منہ کنکریوں سے بھر جاتا ہے ۔
- وہ جو بے وقوف کے ہاتھ پیغام بھیجتا ہے ، گویا اپنے پاؤں خود ہی کاٹتا ہے ۔
- گھر اور مال وہ میراث ہے جو باپ سے حاصل ہوتی ہے ، مگر عقل مند اور نیک بیوی نعمت خداوندی ہے ۔
- رعایا کی خوشحالی سے بادشاہ کی رونق ہے اور رعایا کی مفلسی سے بادشاہ کی تباہی ہے ۔
- ایک خوش مزاج آدمی پژمردہ دلوں کی دوا ہے ۔
- بہترین تعلیم ، سب سے اچھا جہیز ہے ۔
- ملائم جواب ، غصے کو کھو دیتا ہے مگر کرخت انگیز ہیں ۔
- دانا اپنے دل کی بات کو چھپاتا ہے لیکن احمق اپنی حماقت کی منادی کرتا رہتا ہے ۔
- صاحب فہم پر ایک جھڑکی ، احمق پر سو کوڑوں سے زیادہ مؤثر ہے ۔ [1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم
- ↑ اقوال زریں، رائے محمد کمال