ذوالنون مصری (پیدائش: 796ء – وفات: 859) نویں صدی عیسوی کے مسلم صوفی تھے۔

اقوال

ترمیم
  • عوام کی توبہ گناہوں سے ہوتی ہے جبکہ خواص کی توبہ غفلت سے ہوتی ہے۔
  • جب معدے میں کھانا بھرا ہو، تو اُس میں حکمت قرار نہیں پکڑتی۔
  • کلام کا دارومدار چار چیزوں پر ہوتا ہے: اللہ تعالیٰ سے محبت، قرآن کی اِتباع، قلیل دنیا سے نفرت، حالت کی تبدیلی کا ڈر۔
  • اللہ تعالیٰ کو دوست رکھنے والے کی علامات یہ ہیں: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق، افعال، اَوامر اور سنن کی اتباع کرنا۔
  • کمینے کی نشانی یہ ہے کہ جو اللہ تک پہنچنے کا طریقہ نہ جانتا ہو اور نہ ہی جاننے کی کوشش کرتا ہو۔

مزید دیکھیں

ترمیم