خدا کی بستی

شوکت صدیقی کا ناول

خدا کی بستی شوکت صدیقی کا اردو زبان میں مشہور ناول ہے۔

اقتباسات

ترمیم

اس معاشرے نے مستقبل کے بارے میں کوئی منصوبہ بنانے کا حق ہی کب دیا ہے۔ یہ حق تو زندگی میں صرف چند خوش نصیبوں کو حاصل ہے اور ان خوش نصیبوں کی فہرست میں میرا نام نہیں ہے۔ اس کے لہجے میں تلخی تھی۔
علی احمد مسکرا کر نرمی سے بولا۔ کیا یہ مناسب نہ ہو گا کہ تم معاشرے کو برا بھلا کہنے کے بجائے اپنے متعلق بات کرو؟ سلمان اسی تلخی کے ساتھ بولا۔ دیکھیے بات یہ ہے۔ میں تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں مگر جاری نہیں رکھ سکتا۔ ملازمت چاہتا ہوں، وہ ملتی نہیں۔ ایک ذمہ دار کارآمد شہری کی حیثیت سے زندگی بسر کرنا چاہتا ہوں، اس کے امکانات نہیں۔ سیدھا سادہ اقتصادی مسئلہ ہے اور کوئی اقتصادی مسئلہ معاشرے سے ہٹ کر اپنا وجود نہیں رکھتا۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. خدا کی بستی، فصل 6، صفحہ 183، الحمرا پبلشنک، اسلام آباد، 2011ء


ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں خدا کی بستی.