"نوشہ گنج بخش" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''[[w:نوشہ گنج بخش|شیخ الاسلام حاجی نوشہ گنج بخش]]''' (22 اگست 1552ء — 26 جنوری 1654ء) سولہویں و سترہویں صدی عیسوی کے ایک نامور صوفی بزرگ تھے۔
==اقوال==
*جس نے [[نفس]] کو [[شکست]] دی، اُس نے دونوں جہان کو [[فتح]] کرلیا۔
*سچے آدمی کو [[خدا]] کی رحمت اور دولت پائدار نصیب ہوتی ہے۔
*[[صبر]] کرنے سے انسان خالص [[سونا]] بن جاتا ہے۔
*صبر [[مقلد]] کو محقق بنا دیتا ہے۔
*[[رضا]] یہ ہے کہ اپنے کلام میں [[مغرور]] نہ ہو۔
*[[عاشق]] کسی کی ملامت سے نہیں ڈرتا۔
*[[عارف]] کا کلام، کلامِ حق ہوتا ہے۔
*[[مجذوب]] ہونا آسان ہے، تعلقات میں رہ کر بے [[تعلق]] ہونا مردوں کا کام ہے۔
*دنیا ایک نجاست ہے جو سونے میں لپیٹی ہوتی ہے۔
*دنیا دار ابن الغرض ہیں۔
*دنیا دار جب دنیا سے جاتے ہیں تو [[افسوس]] ساتھ لے جاتے ہیں۔
*دنیا دار دیوانے ہیں اور اپنے آپ سے بیگانے ہیں۔
*دنیا داروں کو [[عمر]] کی تیز رفتاری کی خبر نہیں۔
*پرہیزگار وہ ہے جو اَمر و نَہی کا پابند ہو اور [[حرام]] و مکروہات سے بچتا رہے۔
*[[پرہیزگار]] وہ ہے جو [[تقدیر]] اِلٰہی سے ڈرتا اور کانپتا رہے۔
**اذکار نوشہ گنج بخش، صفحہ 147/148۔