علی ابن ابی طالب
اہل تشعیو کے پہلے امام اور اہل سنت کے 4تھے خلیفہ راشد
(حضرت علی ابن ابی طالب سے رجوع مکرر)
علی بن ابی طالب (پیدائش: 599ء– وفات: 29 جنوری 661ء) چوتھے خلیفہ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد ہیں۔
اقتباسات
ترمیم- میں اسلام کی ایسی صحیح تعریف بیان کرتا ہوں جو مجھ سے پہلے کسی نے بیان نہیں کی۔ اسلام سر تسلیم خم کرنا ہے اور سر تسلیم جھکانا یقین ہے اور یقین تصدیق ہے اور تصدیق اعتراف ہے، اور اعتراف فرض کی بجا آوری ہے اور فرض کی بجا آوری عمل ہے۔
- نہج البلاغہ، قول 125، ص 729،
- میرے بارے میں دو قسم کے لوگ تباہ و برباد ہوئے۔ ایک وہ چاہنے والا جو حد سے بڑھ جائے اور ایک وہ دشمنی رکھنے والا جو عداوت رکھے۔
- نہج البلاغہ، قول 117، ص 727۔
- موقع کو ہاتھ سے جانے دینا رنج و اندوہ کا باعث ہوتا ہے۔
- نہج البلاغہ، قول 118، ص 727۔
نیکی و بھلائی سے متعلق اقوال
ترمیم- نیکی ہمدردی کرنے کا نام ہے، نیکی (لوگوں کو) غلام بنالیتی ہے۔
- غرر الحکم و درر الکلم، قول 55، ص 39۔
دنیاء سے متعلق اقوال
ترمیم- جب دنیا اور اہل دنیاء میں نیکی کا چلن ہو، اور پھر کوئی شخص ایسے سے کہ جس سے رسوائی کی کوئی بات ظاہر نہیں ہوتی، سؤ ظن رکھے تو اُس نے اُس پر ظلم و زیاددتی کی اور جب دنیاء و اہل دنیاء پر شر و فساد کا غلبہ ہو اور پھر کوئی شخص کسی دوسرے شخص پر حسن ظن رکھے تو اُس نے (خود ہی اپنے کو) خطرے میں ڈالا۔
- نہج البلاغہ، قول 114، ص 726۔
- دنیاء کی مثال سانپ کی سی ہے کہ جو چُھونے میں نرم معلوم ہوتا ہے مگر اُس کے اندر زہر ہلاہل بھرا ہوتا ہے۔ فریب خوردہ جاہل اُس کی طرف کھینچتا ہے اور ہوشمند داناء اُس سے بچ کر رہتا ہے۔
- نہج البلاغہ، قول 119، ص 727۔
حسد سے متعلق اقوال
ترمیم- حسد رنج میں مبتلا کر دیتا ہے۔
- غرر الحکم و درر الکلم، قول 29، ص 35۔
خواہشات دنیاء سے متعلق اقوال
ترمیم- خواہشات (دراصل) آفتیں ہیں۔
- غرر الحکم و درر الکلم، قول 49، ص 38۔
- لذتیں (باعثِ) فساد ہوتی ہیں۔
- غرر الحکم و درر الکلم، قول 50، ص 38۔
علم سے متعلق اقوال
ترمیم- علم فہم سے حاصل ہوتا ہے۔
- غرر الحکم و درر الکلم، قول 38، ص 36۔
- فہم شعور سے ملتا ہے۔
- غرر الحکم و درر الکلم، قول 39، ص 37۔
- علم (ایک) خزانہ ہے۔
- غرر الحکم و درر الکلم، قول 64، ص 41۔
حوالہ جات
ترمیم- نہج البلاغہ، مترجمہ مفتی علامہ جعفر حسین، مطبوعہ المعراج کمپنی، لاہور، پاکستان، 2003ء۔
- علامہ آمدی: غرر الحکم و درر الکلم، مطبوعہ کراچی، 1409ھ/ 1989ء۔