جنید بغدادی

صوفی بزرگ

ابوالقاسم جنید بن محمد (پیدائش: 830ء — وفات:13 اپریل 910ء) دسویں صدی عیسوی کے مسلم صوفی، عالم، زاہد تھے۔

اقوال ترمیم

  • تصوف دس معانی پر مشتمل نام ہے: پہلا یہ کہ دنیا کی ہر شے میں کثرت کی بجائے قلت پر اکتفا کرے۔ دوسرا یہ کہ اسباب پر بھروسہ کرنے کی بجائے اللہ عزوجل پر قلب کا اعتماد رکھے۔ تیسرا یہ کہ نفلی طاعات کے ساتھ فرض پورا کرنے میں رغبت رکھے۔ چوتھا یہ کہ دنیا چھوٹ جانے پر صبر کرے اور دستِ سوال اور زبانِ شکوہ دراز نہ کرے۔ پانچواں یہ کہ قدرت کے باوجود کسی بھی شے کے حصول کے وقت حلال و حرام کی تمیز رکھے۔ چھٹا یہ کہ تمام مشغولیات کے مقابلے میں اللہ کے ساتھ شغل رکھنے کو ترجیح دے۔ ساتوں یہ کہ تمام اذکار کے مقابلے میں ذِکر خفی کو فوقیت دے۔ آٹھواں یہ کہ وساوس آنے کے باوجود اخلاص کو ثابت اور پختہ رکھے۔ نواں یہ کہ شک کی وجہ سے یقین کو متزلزل نہ ہونے دے۔ دسواں یہ کہ اضطراب اور وحشت کو چھوڑ کر اللہ عزوجل کے ساتھ اُنس اور سکون حاصل کرے۔ پس جو شخص اِن صفات کا حامل ہو، وہ اُس نام کا یعنی صوفی کہلانے کا مستحق ہے، ورنہ وہ کاذب ہے۔

مزید دیکھیں ترمیم

ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں جنید بغدادی.