یسوع مسیح
مسیحیت کی مرکزی شخصیت
(یسوع سے رجوع مکرر)
یسوع مسیح، مسلمانوں اور مسیحیوں دونوں کے نزدیک نہایت مقدس ہستی ہیں۔ مسلمان ان کو اللہ کا برگزیدہ نبی مانتے ہیں اور عیسیٰ کے نام سے پکارتے ہیں۔ مسیحیت جو دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے ان کو تثلیث کا ایک کردار مانتا ہے اور خدا کا درجہ دیتا ہے۔ مسیحیوں کے عقیدہ کے مطابق وہ خدا کا بیٹا ہیں مگر مسلمانوں کے مطابق اللہ یا خدا ایک ہے اور اس کی کوئی اولاد یا شریک نہیں۔ یہودیت میں انہیں نبی نہیں مانا جاتا بلکہ یہودی یہ بھی نہیں مانتے کہ وہ بغیر باپ کے پیدا ہوئے ہیں۔ جبکہ مسلمان اور مسیحی دونوں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ یسوع مسیح بغیر باپ کے ایک کنواری ماں مریم سے پیدا ہوئے۔
اقتباسات
ترمیم- مبارک ہیں وہ لوگ جو دل کے غریب ہیں،
کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے،
مبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں،
کیونکہ وہ تسلی پائیں گے۔
مبارک ہیں وہ جو حلیم ہیں،
کیونکہ وہ زمین کے وارث ہوں گے۔
مبارک ہیں وہ جنہیں راست بازی کی بھوک اور پیاس ہے،
کیونکہ وہ آسودہ ہوں گے۔
مبارک ہیں وہ جو رحمدل ہیں،
کیونکہ اُن پر رحم کیا جائے گا۔
مبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیں،
کیونکہ وہ خدا کو دیکھیں گے۔
مبارک ہیں وہ جو صلح کراتے ہیں،
کیونکہ وہ خدا کے فرزند (بیٹے) کہلائیں گے۔
مبارک ہیں وہ جو راست بازی کے سبب ستائے جاتے ہیں،
کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔
مبارک ہو تم جب لوگ تمہیں میرے سبب سے لعن طعن کریں اور ستائیں اور طرح طرح کی بری باتیں تمہارے بارے میں ناحق کہیں۔
تم خوش ہونا اور جشن منانا کیونکہ آسمان پر تمہارا اَجر بڑا ہے۔اِس لیے کہ لوگوں نے پرانے زمانے کے نبیوں کو اِسی طرح ستایا تھا۔- انجیل متی، باب 5، درس 3 تا 12۔