w:سفیان ثوری (پیدائش: 716ء — وفات: 778ء) آٹھویں صدی عیسوی کے مسلمان محدث اور فقیہ تھے۔

اقوال ترمیم

  • دنیا کو جسم کی خاطر اختیار کرو اور آخرت کو دل کے لئے۔
  • لوگوں سے میل جول اور تعارف کم رکھو، میرا غالب گمان یہی ہے کہ تجھے جو تکلیف اور ایذا پہنچی ہوگی وہ کسی واقف کار ہی سے پہنچی ہوگی۔
  • میرا جو عمل نیک ظاہر ہوجائے، میں اُس عمل کو شمار نہیں کرتا۔کیونکہ جب لوگ دیکھ لیں تو ہمارے جیسوں سے اخلاص نہیں ہوسکتا۔
  • تمہارے لئے بہترین دولت وہ ہے جو تمہارے قبضے میں نہیں ہے اور قبضہ میں آئی ہوئی بہترین وہ ہے جو تمہارے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔
  • جو ظالم کو خندہ پیشانی سے ملے یا مجلس میں جگہ دے یا اُس کی دِی ہوئی چیز لے لے تو اُس نے اسلام کی زنجیر توڑ ڈالی اور ظالموں کے مددگار میں شمار ہوا۔
    • تاریخ ساز اقوال، صفحہ 72۔

مزید دیکھیں ترمیم

ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں سفیان ثوری.