رابندر ناتھ ٹیگور

رویندرٹھاکر

رابندر ناتھ ٹیگور بنگلہ زبان کے معروف شاعر، ڈراما نگار، ناول نگار ، مضمون نگار جنہیں ادب کا نوبل انعام ملا۔

یہ میرا آخری لفظ رہنے دو، جو کہ تیرے پیار میں مجھے اعتماد ہے

اقتباسات ترمیم

 
میرے قرض بڑے ہیں، میری ناکامی عظیم، میری شرم راز اور بوجھ  ; ابتک میں اچھے کے لیے دعاگو ہوں، میں خوف سے کانپتا ہوں کے میری دعا قبول نا ہو جائے۔
  • صرف دلیل کرنے والادماغ ایک ایسے چاقو کی طرح ہے جس میں صرف بلیڈ (پھل)ہے۔ یہ خود اس کے استعمال کرنے والے کے ہاتھ سے خون نکال دیتا ہے۔
  • عمر سوچتی ہے، جوانی کرتی ہے۔
  • تعصب سچ کو ان ہاتھوں میں محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہے جو اسے مارنا چاہتے ہیں۔
  • پنکھڑیاں توڑ کر آپ پھول کی خوبصورتی نہیں اکٹھا کرتے۔
  • موت روشنی کو ختم کرنا نہیں ہے؛ یہ صرف چراغ کو بجھانا ہے کیونکہ صبح ہو گئی ہے۔
  • دوستی کی گہرائی تعارف کی لمبائی پر انحصار نہیں کرتی ۔
  • کسی بچے کی تعلیم اپنے علم تک محدود مت رکھیے، کیونکہ وہ کسی اور وقت میں پیدا ہوا ہے۔
  • مٹی کے بندھن سے آزادی درخت کے لئے آزادی نہیں ہے
  • ہر بچہ اسی پیغام کے ساتھ آتا ہے کہ خدا ابھی تک انسانوں سے حوصلہ شکن نہیں ہوا ہے۔
  • ہر ایک مشکل جس سے آپ منھ موڑ لیتے ہیں،ایک ماضی بن کر آپکی نیند میں رکاوٹ ڈالے گی۔
  • جو کچھ ہمارا ہے وہ ہم تک آتا ہے ؛ اگر ہم اسے قبول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
  • حقیقت Factکئی ہیں پرحقیقت Truthایک ہے۔
  • ایمان وہ پرندہ ہے جو صبح اندھیرا ہونے پر بھی اجالے کو محسوس کرتی ہے۔
  • مندر کی شدید اداسی سے باہر بھاگ کر بچے دھول میں بیٹھتے ہیں، بھگوان انہیں کھیلتا دیکھتے ہیں اور پجاری کو بھول جاتے ہیں۔
  • وہ جو اچھائی کرنے میں بہت زیادہ ومصروف ہیں ،خود اچھا ہونے کے لئے وقت نہیں نکال پاتا۔
  • میں نے پُر امید ہونے کے لیے اپنا ہی موقف بنا لیا ہے۔ اگر میں ایک دروازے سے نہیں جا پاتا تو دوسرے سے جاؤں گا یا ایک نیا دروازہ بناؤں گا۔ حال چاہے جتنا بھی اندھیرے میں ہو کچھ شاندار سامنے آئے گا۔
  • میں سویا اور خواب دیکھا کہ زندگی ’’لُطف‘‘ہے۔ میں جاگا اور دیکھا کہ زندگی ‘‘خدمت ’’ہے۔ میں نے خدمت کی اور پایا کہ خدمت میں لطف ہے۔
  • اگر آپ تمام غلطیوں کے لئے دروازے بند کر دیں گے تو سچ باہر رہ جائیگا۔
  • فن میں فرد خود کو اجاگر کرتا ہے آرٹ ورک کو نہیں۔
  • ہم یہ دعا نہ کریں کہ ہمارے اوپر خطرے نہ آئیں ، بلکہ یہ کریں کہ ہم ان کا سامنا کرنے میں نڈر رہیں۔
  • زندگی ہمیں دی گئی ہے، ہم اسے دے کر کماتے ہیں۔
  • محبت حق کا دعویٰ نہیں کرتا ، بلکہ آزادی دیتا ہے۔
  • صرف محبت ہی حقیقت ہے، یہ محض ایک احساس نہیں، یہ وہ حتمی سچائی ہے جو ہر مخلوق کے دل میں بستی ہے۔
  • موسیقی دو روحوں کے درمیان کے لامحدود خلا کو بھرتی ہے۔
  • جب میں خود پر ہنستا ہوں تو میرے اوپر سے میرا بوجھ کم ہو جاتا ہے۔
  • تتلی مہینے نہیں لمحے گنتی ہے، اور اسکے پاس کافی وقت ہوتا ہے۔
  • اکیلے پھول کو کئی کانٹوں سے بغض کرنے کی ضررت نہیں ہوتی۔
  • شیطان غلاموں اور دعووں اطاعت وفرمانبرداری طلب گار.

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں رابندر ناتھ ٹیگور.