انجیل، عیسیٰ ابن مریم پر نازل کتاب۔ مسیحیوں کے نزدیک رسولوں کی الہام سے لکھی کتاب، مسلمان مسیحی متداول نسخے کو محرف مانتے ہیں۔ عہد نامہ جدید میں کل چار انجیل ہیں۔ متی، مرقس، لوقا اور یوحنا کی انجیل کے نام سے معروف۔

متی کی انجیل ترمیم

  • (27)اِس کے بعد عیسیٰ نکل کر ایک ٹیکس لینے والے کے پاس سے گزرا جو اپنی چوکی پر بیٹھا تھا۔ اُس کا نام لاوی تھا۔ اُسے دیکھ کر عیسیٰ نے کہا، ”میرے پیچھے ہو لے۔“ (28)وہ اُٹھا اور سب کچھ چھوڑ کر اُس کے پیچھے ہو لیا۔ (29)بعد میں اُس نے اپنے گھر میں عیسیٰ کی بڑی ضیافت کی۔ بہت سے ٹیکس لینے والے اور دیگر مہمان اِس میں شریک ہوئے۔ (30)یہ دیکھ کر کچھ فریسیوں اور اُن سے تعلق رکھنے والے شریعت کے عالِموں نے عیسیٰ کے شاگردوں سے شکایت کی۔ اُنہوں نے کہا، ”تم ٹیکس لینے والوں اور گناہ گاروں کے ساتھ کیوں کھاتے پیتے ہو؟“ (31)عیسیٰ نے جواب دیا، ”صحت مندوں کو ڈاکٹر کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ مریضوں کو۔ (32)مَیں راست بازوں کو نہیں بلکہ گناہ گاروں کو بُلانے آیا ہوں تاکہ وہ توبہ کریں۔“[1]

حوالہ جات ترمیم

ویکیپیڈیا میں اس مضمون کے لیے رجوع کریں انجیل.
  1. متی کی انجیل، باب 5، ورس 27 تا 32