"حسن العسکری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''حسن العسکری''' یا '''حسن ابن علی العسکری''' (پیدائش: 3 دسمبر 846ء— وفات: یکم جنوری 874ء) اہل بیت کے بزرگ اور اہل تشیع کے گیارہویں امام تھے۔
==اقوال==
*دو بہترین عادتیں یہ ہیں کہ اللہ پر ایمان رکھو اور لوگوں کو فائدہ پہنچاؤ۔
*
*تواضع اور فروتنی یہ ہے کہ جب کسی کے پاس سے گذرو تو سلام کرو اور مجلس میں معمولی مقام پر بیٹھو۔
*بلاوجہ ہنسنا جہالت کی دلیل ہے۔
*پڑوسیوں کی نیکیوں کو چھپانا اور برائیوں کو اُچھالنا ہر شخص کے لیے کمر توڑ دینے والی مصیبت اور بے چارگی ہے۔
*وہ شخص بدترین ہے جو دو منہ اور دو زبان رکھتا ہو، جب دوست سامنے آئے تو اپنی زبان سے خوش کردے اور جب وہ چلا جائے تو اُسے کھا جانے کی تدبیر سوچے، جب اُسے کچھ ملے تو یہ حسد کرے، اور جب اُس پر کوئی مصیبت آ جائے تو قریب نہ پھٹکے۔
*غصہ ہر برائی کی کنجی ہے۔
*حسد کرنے اور کینہ رکھنے والے کو کبھی سکونِ قلب نصیب نہیں ہوتا۔
*پرہیزگار وہ ہے جو کہ شب کو وقت توقف و تدبر سے کام لے، اور ہر اَمر میں محتاط رہے۔
 
==مزید دیکھیں==
{{wikipedia}}