"ابن خلدون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 5:
علم [[تاریخ]] ایک معزز و بلند پایہ، بہت فائدہ مند اور [[شریف]] غرض و غایت کا [[فن]] ہے، کیونکہ یہ ہمیں گزشتہ اَقوام کے اخلاق و احوال بتاتا ہے۔ انبیاء کی سیرتوں سے آگاہ کرتا ہے اور حکومتوں اور [[سیاست]] میں سلاطین کے حالات کی خبر دیتا ہے، تاکہ اگر کوئی کسی دِینی یا دُنیوں سلسلے میں اِن میں سے کسی کے نقشِ قدم پر چلنا چاہے تو اُسے پورا پورا استفادہ ہو۔<ref>مقدمہ ابن خلدون: جلد 1، صفحہ 117۔</ref>
==تاریخ عوامی مقاصد و فنون کی حامل==
*تاریخ عوام کے مقاصد و فنون میں سے سمجھی جاتی ہے، اِن حالات میں ایک مؤرخ کو قواعدِ سیاست اور طبائع موجودات کی آگاہی اِنتہائی ضروری ہے اور عادات و اخلاق میں، اقوال و مذاہب میں اور شمائل و سِیَر میں مختلف اقوام کا مختلف مقامات کا اور مختلف زمانوں کا خیال رکھنا بھی اِنتہائی اہم ہے۔ <ref>
**مقدمہ ابن خلدون: جلد 1، صفحہ 137۔</ref>
 
==ہر زمانے میں اقوام کے حالات==
*بدلتے ہوئے زمانوں میں اقوامِ عالم کے حالات بھی بدلتے رہتے ہیں اور اُن کے [[اخلاق]] و عادات، طور طریقے اور [[تہذیب]] و تمدن ایک حالت پر اور ایک راہ پر باقی نہین رہتے، بلکہ زمانے کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ پھر جس طرح یہ تغیرات لوگوں میں اوقات میں اور شہروں میں رونماء ہوتے ہیں۔ اِسی طرح دنیاء کے ہر گوشے میں، ہر زمانے میں اور ہر حکومت میں بھی رونماء ہوتے ہیں۔