"قائداعظم محمد علی جناح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 22:
پاکستان کا قومی شعار جو دراصل قائداعظم محمد علی جناح کے الفاظ ہیں:
* '''ایمان، اتحاد، تنظیم'''
====19 اکتوبر 1938ء====
*اگر مسلمانوں کو اپنے عزائم اور مقاصد میں ناکامی ہوگی تو مسلمانوں ہی کی دغا بازی کے باعث ہوگی، جیسا کہ گزشتہ زمانے میں ہوچکا ہے۔ میں دغا بازوں کا ذکر کرنا پسند نہیں کرتا، لیکن ہر انساف پسند اور سچے مسلمان سے میری درخواست ہے کہ اپنی جماعت کی فلاح و بہبود کی غرض سے متحد و متفق ہوکر مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر آکر اُس کے پرچم کے نیچے کام شروع کردے۔
(سندھ مسلم لیگ کانفرنس کراچی سے خطاب، 19 اکتوبر 1938ء)
 
==21 اکتوبر 1939ء==
*میری زِندگی کی واحد تمناء یہ ہے کہ مسلمانوں کو آزاد و سربلند دیکھوں۔ میں چاہتا ہوں کہ جب مروں تو یہ یقین اور اِطمینان لے کر مروں کہ میرا ضمیر اور میرا خدا گواہی دے رہا ہو کہ جناح نے اسلام سے خیانت اور غداری نہیں کی اور مسلمانوں کی آزادی، تنظیم اور مدافعت میں اپنا فرض اداء کردیا۔