"قائداعظم محمد علی جناح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 26:
(ہفت روز حمایتِ اسلام، لاہور، 6 مارچ 1941ء)
 
==21 نومبر 1945ء==
*میں ایک بار پھر اپیل کروں گا کہ جن لوگوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مسلم بورڈ کی طرف سے ٹکٹ نہیں ملے، اگر اُنہوں نے دس کروڑ مسلمانوں سے غداری کی تو وہ خود بھی وزیراعظم یا وزیر بننے کے لیے زندہ نہ رہ سکیں گے۔
(مسلم لیگ کانفرنس معنقدہ پشاور سے خطاب، 21 نومبر 1945ء)
==17 اپریل 1946ء==
*ہماری یہ منشاء نہیں ہے کہ پاکستان کے قیام کے ساتھ ساتھ اختلافات اور جھگڑے شروع ہو جائیں۔ ہمارے سامنے بہت کام ہوں گے۔ اِسی طرح (ہندو) برادرانِ وطن کو اپنی مملکت میں بہت سے کام کرنے ہوں گے۔ لیکن وہ اہماری اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی شروع کردیتے ہیں اور اُن کو ستاتے ہیں تو پاکستان ایک خاموش تماشائی نہ بنے گا۔ اگر گلیڈسٹون کے زمانے میں برطانیہ اقلیتوں کے تحفظ کے نام پر امریکہ میں مداخلت کرسکتا تھا تو اگر ہندوستان میں ہماری اقلیتوں پر مظالم کیے گئے تو ہمارا مداخلت کرنا کیونکر حق بجانب نہ ہوگا؟
(مسلم لیگ کنونشن دہلی سے خطاب، 17 اپریل 1946ء)
 
==27 اگست 1947ء==
*میرے پیغام کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر مسلمان کو دیانتداری، خلوص اور بے غرضی سے پاکستان کی خدمت کرنی چاہیے۔