"پلوٹارک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 2:
'''[[:w:پلوٹارک|پلوٹارک]]'''، (50 تا 120 ق-م)۔ تاریخ نگاری کے بانیوں میں سے ایک، اس کی کتاب، "زندگیاں" (Lives)کو [[مارٹن سمتھ]] نے اپنی کتاب [[سو عظیم کتابیں]] میں جگہ دی ہے۔<ref>مارٹن سمتھ، سو عظیم کتابیں، صفحہ 116 تا 120</ref>
==زندگیاں==
ساس دوران دارا کے جرنیلوں نے ایک بڑی فوج جمع کر کے اسے دریائے گرینیکس کے محاذ پر کھڑا کر دیا۔ اس طرح فارس میں داخلے کے لیے سکندر کو گویا دروازے پر ہی مقابلہ شروع کر دینا پڑا۔
 
مقدونی افسروں میں سے زیادہ تر دریا کی گہرائی کے بارے میں سن کر تشویش میں مبتلا ہو گئے تھے۔ ان کے سامنے یہ دشواری تھی کہ دریا عبور کرتے ہی غیرمسطّح اور دشوار گزار زمین تھی اور اس پر دشمن محاذ بنائے ہوئے پوری طرح چوکنا بیٹھا تھا۔ بعضوں کا خیال تھا کہ سکندر کو مقدونیہ کی روایات کا لحاظ کرتے ہوئے اس وقت [[جنگ]] نہیں کرنی چاہئیے کیونکہ اس مہینے میں مقدونوی بادشاہ جنگ نہیں کرتے تھے۔
 
سکندر نے ان باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔ پارمینیو نے اسے دریا عبور کرنے کی دشواریاں بتا کر قائل کرنا چاہا تو اس نے جواب دیا۔
سطر 18:
فارسی فوج کے دو کماندار جن کے نام رہوسیسز اور سپتھریڈیٹس تھے سکندر پر چڑھ دوڑے(۱۴)۔ اس نے ایک کا وار خالی دے کر رہوسیسز کے سینے میں اپنا نیزہ بھونک دینا چاہا لیکن نیزے کی انّی دشمن کے سینہ بند سے ٹکرا کر ٹوٹ گئی۔ سکندر نے تلوار نکال لی۔ وہ رہوسیسز کا مقابلہ کر رہا تھا کہ سپتھریڈیٹس نے دوسری طرف سے پہنچ کر اپنا کلہاڑا پوری قوت کے ساتھ سکندر کے سر پر دے مارا۔ اس ضرب نے خود کو نقصان پہنچایا اور ایک کلغی بھی علیٰحدہ ہو گئی۔ لیکن جونہی اس نے دوسری ضرب کے لیے اپنا کلہاڑا بلند کیا سیاہ کلایٹس نے (جیسا کہ وہ کہلاتا تھا) سپتھریڈیٹس کو اپنے نیزے سے ہلاک کر دیا۔ اُسی لمحے سکندر بھی اپنے حریف کو ہلاک کر چکا تھا۔
 
مقدونوی سوار اس خطرناک اور خونی جنگ میں مصروف تھے کہ پیدل [[فوج]] نے بھی دریا عبور کر لیا اور دونوں جانب کی پیدل افواج بھی مقابلے میں شریک ہو گئیں ۔ تھوڑی دیر تک فارسیوں نے مقابلہ کیا لیکن پھر جلد ہی میدان چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے البتہ وہ تنخواہ دار یونانی جو دارا کی ملازمت میں اپنے ہموطنوں سے لڑ رہے تھے اپنی جگہ ڈٹے رہے۔ پھر انہوں نے ایک چٹان پر قبضہ کر لیا اور سکندر کو مقابلے کے لئے للکارا۔
 
سکندر جذبات سے مغلوب ہو گیا اور ان پر چڑھ دوڑا۔ اس وقت وہ بیوسیفالس پر سوار نہیں تھا بلکہ یہ کوئی اور گھوڑا تھا۔ [[دشمن]] نے اس کی پسلیوں میں تلوار ماردی اور یہ مارا گیا۔ مقدونویوں کو سب سے زیادہ نقصان جنگ کے اس حصے میں اٹھانا پڑا۔ ان کا مقابلہ ماہر پیشہ ور سپاہیوں سے تھا اور یہ مقابلہ دست بدست تھا۔ اس کے علاوہ دشمن فتح کی تمام امیدیں ہار بیٹھا تھا لہٰذا اب زندگی اور موت سے بے پروا ہو کر لڑ رہا تھا۔
 
فارسیوں کے بیس ہزار پیدل سپاہی اور ڈھائی ہزار سوار اس جنگ میں کام آئے جبکہ سکندر کی طرف سے کل چونتیس [[سپاہی]] کام آئے۔ یہ بیان ارسٹوبولوس کا ہے۔ سکندر نے حکم دیا کہ ان تمام لوگوں کے مجسمے بنائے جائیں ۔ یہ کام لِسّی پس نے انجام دیا۔
 
سکندر دوسری یونانی ریاستوں کو بھی اس [[فتح]] میں حصہ دار بنانا چاہتا تھا چنانچہ اس نے ایتھنز والوں کو مالِ غنیمت میں سے تین سو ڈھالیں بھجوائیں اور باقی تمام چیزوں پر اس نے یہ عبارت کندہ کروائی:
 
’’سکندر، پسرِ فیلقوس اور تمام یونانیوں نے، ماسوائے اسپارٹا کے، یہ مالِ غنیمت ان دشمنوں سے جنگ کر کے جیتا جو ایشیا میں رہتے ہیں ۔‘‘
 
جہاں تک برتنوں ، پردوں اور اس قسم کی دوسری چیزوں کا تعلق ہے تو ان میں سے چند کے سوا باقی تمام اس نے اپنی ماں کو بھجوا دیں ۔<ref>پلوٹارک کی کتاب سوانحِ سکندر</ref>
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{ویکیپیڈیا}}
[[زمرہ:مورخین]]