"سلیمان نبی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
حضرت داؤد کے بیٹے، اور مسلمانوں کے نزدیک ایک نبی، مسیحی انہیں صرف بادشاہ مانتے ہیں۔ نبی نہیں۔
==اقتباسات==
* انصاف ، صادق کے لیۓ خوشی اور بدکرداروں کے لیے خوف ہے ۔
* جو درست کلام سے جواب دیتا ہے اس کے لب چومے جائیں گے ۔
* جو کوئی جاہل کو عزت دیتا ہے وہ اس کی مانند ہے جو موتیوں کی تھیلیوں کو پتھروں میں پھینکے ۔
* جیسے کتا اپنی قے کی طرف لوٹتا ہے ، ایسے ہی جاہل بار بار حماقت کرتا ہے ۔
* شریر آدمی جو مسکین لوگوں کا حاکم ہو ، وہ گرجتا ہوا شیر اور بھوکا ریچھ ہے ۔
* دغا کی روٹی ، آدمی کو میٹھی لگتی ہے مگر بالآخر اس کا منہ کنکریوں سے بھر جاتا ہے ۔
* وہ جو بے وقوف کے ہاتھ پیغام بھیجتا ہے ، گویا اپنے پاؤں خود ہی کاٹتا ہے ۔
* گھر اور مال وہ میراث ہے جو باپ سے حاصل ہوتی ہے ، مگر عقل مند اور نیک بیوی نعمت خداوندی ہے ۔
* رعایا کی خوشحالی سے بادشاہ کی رونق ہے اور رعایا کی مفلسی سے بادشاہ کی تباہی ہے ۔
* ایک خوش مزاج آدمی پژمردہ دلوں کی دوا ہے ۔
* بہترین تعلیم ، سب سے اچھا جہیز ہے ۔
* ملائم جواب ، غصے کو کھو دیتا ہے مگر کرخت انگیز ہیں ۔
* دانا اپنے دل کی بات کو چھپاتا ہے لیکن احمق اپنی حماقت کی منادی کرتا رہتا ہے ۔
* صاحب فہم پر ایک جھڑکی ، احمق پر سو کوڑوں سے زیادہ مؤثر ہے ۔ <ref>اقوال زریں، رائے محمد کمال</ref>