"اکبر الہ آبادی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات

سطر 1:
'''[[w:اکبر الہ آبادی|اکبر حسین الہٰ آبادی]]''' (پیدائش: 16 نومبر 1846ء – وفات: 9 ستمبر 1921ء) [[w:اردو زبان|اردو زبان]] کے نامور و ممتاز ترین شعراء میں شمار ہوتے ہیں۔ اُنہیں اُردو زبان کا مزاح نگار شاعر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔
==اقتباسات==
===غزل===
*دنیا میں ہوں دنیا کا طلب گار نہیں ہوں
بازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں
زندہ ہوں مگر زیست کی لذت نہیں باقی
ہر چند کہ ہوں ہوش میں ہشیار نہیں ہوں
اس خانۂ ہستی سے گزر جاؤں گا بے لوث
سایہ ہوں فقط نقش بہ دیوار نہیں ہوں
افسردہ ہوں عبرت سے دوا کی نہیں حاجت
غم کا مجھے یہ ضعف ہے بیمار نہیں ہوں
وہ گل ہوں خزاں نے جسے برباد کیا ہے
الجھوں کسی دامن سے میں وہ خار نہیں ہوں
یا رب مجھے محفوظ رکھ اس بت کے ستم سے
میں اس کی عنایت کا طلب گار نہیں ہوں
گو دعوی تقوی نہیں درگاہ خدا میں
بت جس سے ہوں خوش ایسا گنہ گار نہیں ہوں
افسردگی و ضعف کی کچھ حد نہیں اکبرؔ
کافر کے مقابل میں بھی دیں دار نہیں ہوں
===شاعری===
*کیا پا گئے جو حرص کے کُوچے میں سگ رہے
وہ کیا بُرے رہے کہ جو اِس سے الگ رہے
اپنی جگہ سے تم نہ ہٹو گو ہَوں گردشیں
ایسے رہو کہ جیسے انگوٹھی میں نگ رہے
اکبرؔ اُنہی کو لذتِ یادِ خدا ملی
سمجھے جو کافری کو اور اُس سے الگ رہے