"علی ہجویری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''داتا گنج بخش''' یا '''علی بن عثمان الہجویری غزنوی''' (پیدائش: نومبر 1009ء — وفات: 25 ستمبر 1072ء) لاہور کے عظیم المرتبت صوفی، محقق و عالم تھے۔آپ کی وجہ شہرت [[کشف المحجوب]] ہے۔
==اقوال==
===[[کشف المحجوب]] سے اقتباسات===
*صوفی کو چاہیے کہ اپنے آپ کو اپنے محبوب سے وابستہ رکھے اور دنیائے غدار و بے وفا کے علل و اَسباب سے آزاد رہے کہ یہ دنیاء سرائے فجار و فساق ہے اور صوفی کا سرمایہ ٔ زِندگی محبتِ محبوبِ حقیقی ہے اور متاعِ دنیاء مناع راہِ رضا و صبر ہے۔
**[[کشف المحجوب]]: باب دؤم، اثباتِ فقر، صفحہ 103
===دوسرے ماخذین سے اقتباسات و اقوال===
*محبت کا اظہار الفاظ میں نہیں ہوسکتا۔ اِس لئے کہ بیان‘ بیان کرنے کی صفت ہے اور [[محبت]] [[محبوب]] کی صفت ہے۔
*کرامت ولی کی صداقت کی علامت ہوتی ہے اور اُس کا ظہور جھوٹے سے جائز نہیں۔