"تصوف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 1:
===[[جنید بغدادی]]===
*تصوف دس معانی پر مشتمل نام ہے: پہلا یہ کہ دنیا کی ہر شے میں کثرت کی بجائے قلت پر اکتفا کرے۔ دوسرا یہ کہ اسباب پر بھروسہ کرنے کی بجائے اللہ عزوجل پر قلب کا اعتماد رکھے۔ تیسرا یہ کہ نفلی طاعات کے ساتھ فرض پورا کرنے میں رغبت رکھے۔ چوتھا یہ کہ دنیا چھوٹ جانے پر صبر کرے اور دستِ سوال اور زبانِ شکوہ دراز نہ کرے۔ پانچواں یہ کہ قدرت کے باوجود کسی بھی شے کے حصول کے وقت حلال و حرام کی تمیز رکھے۔ چھٹا یہ کہ تمام مشغولیات کے مقابلے میں [[اللہ]] کے ساتھ شغل رکھنے کو ترجیح دے۔ ساتوں یہ کہ تمام اذکار کے مقابلے میں ذِکر خفی کو فوقیت دے۔ آٹھواں یہ کہ وساوس آنے کے باوجود اخلاص کو ثابت اور پختہ رکھے۔ نواں یہ کہ شک کی وجہ سے یقین کو متزلزل نہ ہونے دے۔ دسواں یہ کہ اضطراب اور وحشت کو چھوڑ کر [[اللہ]] عزوجل کے ساتھ اُنس اور سکون حاصل کرے۔ پس جو شخص اِن صفات کا حامل ہو، وہ اُس نام کا یعنی صوفی کہلانے کا مستحق ہے، ورنہ وہ کاذب ہے۔
**[[جنید بغدادی]] ، [[حلیۃ الاولیا]]، جلد اول، صفحہ 34۔
*ہر گھٹیا اخلاق سے پاک ہونا اور ہر اچھے اخلاق کو اپنانے کا نام تصوف ہے۔
**[[حلیۃ الاولیا]]، جلد اول، صفحہ 35۔
 
===[[شیخ عبدالقادر جیلانی]]===
*تصوف گفتگو نہیں (یعنی قیل و قال نہیں ہے)، یہ بھوک ہے اور عمدہ چیزوں کا ترک ہے۔