"سفیان ثوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 1:
'''[[w:سفیان ثوری]]''' (پیدائش: 716ء — وفات: 778ء) آٹھویں صدی عیسوی کے مسلمان محدث اور فقیہ تھے۔
==اقوال==
*دنیا کو جسم کی خاطر اختیار کرو اور آخرت کو [[دل]] کے لئے۔
*لوگوں سے میل جول اور تعارف کم رکھو، میرا غالب گمان یہی ہے کہ تجھے جو تکلیف اور ایذا پہنچی ہوگی وہ کسی واقف کار ہی سے پہنچی ہوگی۔
*میرا جو عمل نیک ظاہر ہوجائے، میں اُس عمل کو شمار نہیں کرتا۔کیونکہ جب لوگ دیکھ لیں تو ہمارے جیسوں سے اخلاص نہیں ہوسکتا۔
*تمہارے لئے بہترین دولت وہ ہے جو تمہارے قبضے میں نہیں ہے اور قبضہ میں آئی ہوئی بہترین وہ ہے جو تمہارے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔
*جو ظالم کو خندہ پیشانی سے ملے یا مجلس میں جگہ دے یا اُس کی دِی ہوئی چیز لے لے تو اُس نے [[اسلام]] کی زنجیر توڑ ڈالی اور ظالموں کے مددگار میں شمار ہوا۔
 
==مزید دیکھیں==
{{Wikipedia}}